• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریال میڈرڈ کا ڈی پورٹیو کو ہرا کر مسلسل 35 کلب میچ جیتنے کا نیا ریکارڈ

Real Madrid Defeated Deportivo La Coruna And Clinch New Record Of 35 Consecutive Win
نہ رونالڈو، نہ گیرتھ بیل لیکن سرجیو راموس نے ایک بار پھر دکھا دیا کھیل، ریال میڈرڈ نے ڈی پورٹیو کو ہرا کر مسلسل پینتیس میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا نیا کلب ریکارڈ بنا لیا، بارسلونا بھی جیت کے ٹریک پر آگئی، میسی نے دو اور سوریز نے ایک گول کر کے اوساسونا کو با آسانی چت کردیا۔

بڑی ٹیم بڑے کھلاڑی، دو بڑے ناموں کے بغیر بھی بھاری۔ لالیگا میں ریال میڈرڈ کی ٹیم کرسچیانو رونالڈو اور گیرتھ بیل کے بغیر میدان میں اتری لیکن پھر بھی ناقابل شکست ہی رہی ، سرجیو راموس کے ہیڈر نے فتح دلوادی۔

لالیگا میں ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ نے مخالف ٹیم کو تین دو سے ہرادیا اور مسلسل پینتیس میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا نیا کلب ریکارڈ بھی بنا لیا۔

اسپینش لیگ کے ہی دوسرے میچ میں بارسلونا نے بھی آخرکار جیت کا ٹریک پکڑا ۔ مخالف ٹیم کے خلاف میسی کے دو اور سوریز کے ایک گول نے بارسلونا کو با آسانی تین صفر سے فتح دلوادی۔
تازہ ترین