• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پولیس مقابلہ میں 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Peshawar Police Operation 3 Arrested With Weapons Seized
پشاور میں کوہاٹ روڈ پر پولیس مقابلہ کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے پستول، دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں کوہاٹ روڈ پر بڈھ بیر نہر کے کنارے پولیس نے تین موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا20 منٹ تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان کو موٹر سائیکل سمیت قابو کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے تین نائن ایم ایم پستول، تین دستی بم اور بیگ میں موجود تین کلو گرام بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین