• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح اور یونس کے متبادل کی تلاش شروع کردی، انضمام الحق

Started Searching For Alternates Of Younis And Misbah Inzamam
قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ تجربہ کار بیٹسمینوں مصباح الحق اور یونس خان کے متبادل کی تلاش شروع کردی ہے۔ ان کا متبادل اب نہیں دھونڈیں گے تو کب ڈھونڈیں گے۔ مستقبل کے کپتان کے لئے بھی وقت آنے پر نام منظر عام پر لائوں گا، لیکن کپتان کی تقرری بورڈ کا استحقاق ہے۔

شہریار خان اس بارے میں پوچھیں گے تو ضرور اپنی رائے سے آگاہ کروں گا۔ آسٹریلیا کی سیریز کو ہم نے ہوا بنایا ہوا ہے۔ آسٹریلیا حال ہی میں سری لنکا میں تینوں ٹیسٹ ہار کر گئی ہے۔ جیو سوپر کو انٹر ویو دیتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ اس وقت مصباح کی عمر42 اور یونس کی عمر 39 سال ہے۔

اگر دونوں ناکام رہے تو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکتے ہیں، لیکن اس موقع پر میں دونوں سے کرکٹ چھوڑنے کا نہیں کہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لئے خاص معیار کی فٹنس درکار ہے۔ ڈومیسٹ کرکٹرز کی فٹنس اس لیول تک لانے کیلیے نظام وضع کررہے ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ ہیملٹن ٹیسٹ میں آخری سیشن میں 9وکٹیں گنوانا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں تھا۔

اس وکٹ پر اتنا بڑا اسکور بنانا مشکل تھا کیوں کہ پاکستانی ٹیم 400رنز شارجہ میں بھی اسکور نہیں کرسکی تھی۔ انضمام الحق نے انگلش بولروں جیمز اینڈرسن کو ویرات کوہلی کیخلاف بیان بازی کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا۔ اینڈرسن نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ بھارتی وکٹوں پر نہ تو گیند باؤنس کرتا ہے اور نہ ہی اس میں کوئی موومنٹ ہوتی ہے۔

یہ صورتحال ویرات کوہلی کی تکنیکی خامیاں چھپالیتی ہیں۔ اس بیان پر انضمام الحق نے کہا ہے کہ میں نے اینڈرسن کو بھارتی وکٹوں پر زیادہ وکٹیں لیتے کبھی نہیں دیکھا۔ لیکن اس کے باوجود ان کی جانب سے ویرات کوہلی کیخلاف بیان تعجب کی بات ہے۔
تازہ ترین