عمران خان نے یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کر لی ہے، امیر مقام | Daily Jang News
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
December 16, 2016 | 09:17 pm
عمران خان نے یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کر لی ہے، امیر مقام

Imran Khan Completed Ph D In Uturn Ameer Muqam

Imran Khan Completed Ph D In Uturn Ameer Muqam
وزیراعظم کے مشیر امیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کر لی ہے، مردان میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے دوبارہ سڑکوں پر آنے کی بات کی ہے تو وہ بھی مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ آج عمران خان دیکھ لیں کہ کےپی کے کی عوام کس کےساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پورے ملک میں امن وامان قائم کریں گے، اب خیبرپختونخوا میں صرف شیر کا نشان چلے گا، مرکز اور خیبرپختونخوا میں بھی شیر کی حکومت ہونی چاہیے۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ کو جعلی کہتے تھے، نہ جانے کی باتیں کرتے تھے، اب اسی پارلیمنٹ میں عمران خان نے آ گئے، عمران خان نے سب کو چور کہا، کیا پی ٹی آئی میں آنےوالے سب فرشتے ہیں۔