• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ کی گفتگو سے بلاول کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، کائرہ

No Effect On Bilawal Qamar Zaman Kaira
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثارکی گفتگو سے بلاول یا پیپلزپارٹی کوکوئی فرق نہیں پڑے گا۔

وفاق وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کے حوالےسے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا چوہدری نثار پر حالیہ الزامات پیپلز پارٹی نے لگائے ہیں؟

اس سے قبل ماڈل ٹاؤن لاہور آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال سندھ اور خیبرپختونخوا کی نسبت کہیں زیادہ خراب ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں 7 قسم کی پولیس ہونے کے باوجود ڈکیتیاں زوروں پر ہیں،حکومت کے پاس ابھی وقت ہے کہ ہمارے چاروں مطالبات مان لے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ جا کر وقت ضائع کیا، پاناما بل سینیٹ میں پاس ہو گیا ہے، اب قومی اسمبلی سے پاس کرائیں گے،شریف خاندان کی چوری پکڑی گئی ہے اب جان نہیں چھوٹے گی۔
تازہ ترین