• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کو پی ٹی آئی کی سیاست سے سبق سیکھنا ہوگا، بلیغ الرحمان

Bilawal Learn To Pti Politics Baleeghurehman
وزیرمملکت بلیغ الرحمان کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو سیاست کے میدان میں نوخیز ہیں،انہیں تحریک انصاف کی سیاست سے سبق سیکھنا ہو گا۔

وزیرمملکت نے لودھراںمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کاجوحشر ہوا وہ یقیناً پیپلز پارٹی کے لیے سبق آموز ہونا چاہیے، پی ٹی آئی نے جب دھرنوں سے ترقی کو روکنا چاہا تو لوگوں نے ساتھ نہیں دیا۔

بلیغ الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دعا ہے کہ بلاول اچھے اخلاق اور طریقے سے سیاست کریں،دلچسپ بات ہے کہ پیپلزپارٹی قوم کوکرپشن سے بچنے اور شفافیت کاسبق پڑھاتی ہے۔
تازہ ترین