• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Street Crime On Peak In Karachi
کراچی 2016ء میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے لیے جنت بنا رہا،پولیس کی رپورٹ کے مطابق رواں سال شہر میں 60 ہزار سے زائد افراد کو اسلحے کے زور پر لوٹا گیا۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی شہر میں رواں سال 33 ہزار 715 موبائل فون چھینے گئے،23 ہزار 806 موٹرسائیکلیں چوری اور چھینی گئیں،جبکہ 1 ہزار 707 گاڑیاں چوری ہوئیں یا چھین لی گئیں۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون چھیننے کی سب سے زیادہ وارداتیں گلشن ٹاؤن میں رپورٹ ہوئیں، جمشید ٹاؤن اسٹریٹ کرائم کے لحاظ سے دوسرے اور ناظم آباد تیسرے نمبر پر رہا۔

پولیس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گاڑیاں چوری کرنے اور چھیننے کی سب سے زیادہ وارداتیں گلشن ٹاؤن میں ہوئیں، نارتھ ناظم آباد دوسرے اور لیاقت آباد تیسرے نمبر پر رہا،جبکہ موٹر سائیکل چھیننے کی سب سے زیادہ وارداتیں بھی گلشن اقبال میں ہی رپورٹ ہوئیں۔
تازہ ترین