• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاپوا نیوگنی میں 7.9شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

Powerful Earthquake Strikes Papua New Guinea Tsunami Warning Issued
پاپوا نیوگنی میں 7اعشاریہ9شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد نیوگنی کے جزیرے آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز آئرلینڈ کے مشرقی علاقے ترون میں 75کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ تین گھنٹوں کے دوران پاپوا نیو گنی، سولومن آئی لینڈ، انڈونیشیا اور ملحقہ ساحلوں پر سونامی کی لہروں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین