• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوکھی شادی ،دلہا ، دلہن کے اور دلہن ، دلہا کے روپ میں

Unique Wedding Groom Bride Changes Faces
ہر انسان کی زندگی میں شادی ایک ایسا لمحہ ہوتا ہے جسے یادگار اور خوبصورت بنانے کے لئے لوگ اکثر نت نئے اور انوکھے انداز اپناتے ہیں۔

چین کے صوبہ سشوان کے شہر نانگ شونگ میں ایسی ہی ایک شادی کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمانوں کے منہ اس وقت حیرت سے کھلے کے کھلے رہ گئے جب دولہا ایک خوبصورت عروسی گاؤن پہن کر اور دلہن سیاہ رنگ کا مردانہ کوٹ پینٹ زیب تن کر کے شادی کی تقریب میں آ پہنچے۔

اس موقع پر دلہا کا کہنا تھا کہ کیا ن منگنی کے وقت خاصی دبلی پتلی تھی مگر بعد ازاں اس کا وزن کافی بڑھ گیا۔ اگرچہ اس نے اپنے لئے بڑے شوق سے عروسی گاؤن تیار کروایا تھا لیکن وہ پریشان تھی کہ اسے پہن کر وہ موٹی نظر آئے گی۔

اسی پریشانی کی وجہ سے دلہن عروسی لہنگا پہننے پر تیار نہیں تھی لیکن وہ یہ بھی نہیں چاہتی تھی کہ اتنا مہنگا اور خوبصورت لہنگا تیار کرنے کی تمام محنت ضائع چلی جائے لہٰذا اس نے دولہے سے فرمائش کرڈالی کہ وہ اسے پہن لے۔

شادی میں شامل مہمانوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے دولہا، دلہن کا ایسا لباس پہلے کبھی نہیں دیکھا، تاہم اس حرکت کی وجہ سے انہیں شادی کی یہ تقریب ہمیشہ یاد رہے گی۔
تازہ ترین