• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکاردھرمیندرطبیعت بگڑنے پراسپتال میں داخل

Dharmendra Admitted To Mumbai Hospital
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزاداکار دھرمیندر کے پیٹ میں اچانک تکلیف ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی ، انہیںقے کے ساتھ تیزبخاراورجسم میں شدید درد کے باعث ممبئی کے نانا وتی اسپتال لے جایا گیا۔

دھرمیندرکا علاج کرنے والے ڈاکٹروشیش اگروال کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت میں اب بہتری آرہی ہےتاہم انہیں چند روز کے لیے اسپتال میں ہی زیرعلاج رکھا جائے گا اورمکمل اطمینان کے بعد ہی گھرجانے کی اجازت دی جائے گی۔
تازہ ترین