وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کا بلا 2018ء میں ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔
سوات کے علاقے بلوگرام میں جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کر لی ہے اور پرویز خٹک نے کرپشن کی انتہا کردی ہے۔
عمران خان نے صوبے میں ڈاکو بٹھا دیے ہیں، غلط پالیسیوں کے باعث عمران خان کو ہر محاذ پر شکست ہو ئی ہے۔
اس سے پہلے انجینئر امیر مقام نے مردان سے سوات تک 102 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھانے کے کام کا افتتاح کیا۔