• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام اور برما میں مظالم کیخلاف پاکستان میں احتجاجی مظاہرے

Protest In Pakistan Against Atrocities In Burma And Syria
شام اور برما میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،سکھر میں جمعیت علمائے اسلام (ف) نے برما اور شام میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جیکب آباد، کندھ کوٹ، ٹھٹھہ اور حب میں بھی جے یوآئی ف نے ریلی نکالی ۔

فیصل آباد میں ضلع کونسل کے سامنے مظاہرین نے کشمیر اور حلب میں شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا۔

مظفر گڑھ میں علماء اور شہریوں نے ریلی نکالی،ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، مردان، خضدار، مانسہرہ، لوئر دیر اور خیبر ایجنسی سمیت دیگر شہروں میں بھی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ شام اوربرما میں مسلمانوں پر ہونے والی بربریت کا نوٹس لیا جائے ۔
تازہ ترین