• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزم پکڑے گئے

Karachi 3 Accused Were Caught Involved In Street Crimes Robbery
ماڑی پور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان حسین، زبیر اور عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔ گرفتارملزمان حسین اور زبیر حال ہی میں ڈکیتی کے مقدمے میں جیل سے ضمانت پر رہاہوئے ہیں ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ادھرڈیفنس خیابان شہباز پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سعید کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 280 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔

گرفتار ملزم نے پولیس کوابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ ڈیفنس میں 5 سال سے منشیات بیچ رہا تھا اور گینگ وار کے لیے بھی کام کرتا ہے۔
تازہ ترین