امریکا میں معمر خاتون کی وصیت کے مطابق عطیہ کیے ہوئے جسمانی اعضا کو میڈیکل سائنس کی تحقیق کے بجائے ملٹری تجربہ کے لیے استعمال کیا گیا۔
ریاست ایری زونا کی رہائشی ڈورس اسٹوفر کے خاندان والوں کی خواہش تھی کہ ان کے عطیہ کیے ہوئے جسم کو معمر افراد میں بھولنے کی بیماری کے علاج کی تحقیق میں استعما ل کیا جائے۔
اس کے بر عکس ان کے اعضا کو سڑک کنارے بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے بارے میں ایک تجربے میں استعمال کیا گیا۔
عطیہ کیے گئے اعضا پر خاندان سے اجازت نامہ لینے کے متعلق معاملات پر امریکا میں بحث چھڑ گئی ہے۔