• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی بھارت میں سب سے زیادہ مقبول

Kohli Becomes Most Popular In India
ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ نازبیٹسمین ویرات کوہلی نے سال 2016 میں مقبولیت کے ریکارڈز کو توڑتے ہوئے سلمان خان، شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 100بھارتی سلیبرٹیز کی فہرست میں کوہلی کو مقبول ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات میں بھی بہتری دکھائی ہے، تاہم اس فہرست میں وہ سلمان اور شاہ رخ سے پیچھے ہیں۔

مقبولیت اور سب سے زیادہ کمانے کی فہرست کے اعداد وشمار کے مطابق کوہلی ایک ارب 34 کروڑ 44 لاکھ ہندوستانی روپے کماکر تیسرے نمبر پر رہے۔

دھونی ایک ارب 22 کروڑ 48 لاکھ ہندوستانی روپے کما کر پانچویں جبکہ ٹنڈولکر 58 کروڑ روپے کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

کوہلی گزشتہ سال ساتویں نمبر پر تھے تاہم رواں سال اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے پوزیشن کو بہتر بنا لیا ہے۔

ان کی قیادت میں ہندوستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ 18 میچوں میں ناقابل شکست رہتےہوئے نمبرایک ٹیم کا اعزاز حاصل کیا جبکہ آئی پی ایل میں غیرمعمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 سنچریاں بنائیں۔
تازہ ترین