پاکستان نے روس میں طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم دکھ کے ان لمحات میں روس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی عوام اور قیادت روسی عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ روسی فوج کا طیارہ بحراسود کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔ طیارے میں روس کا فوجی بینڈ الیگزینڈروف اور صحافیوں سمیت 92 افراد سوار تھے جو شام میں سال نو کی تقریبات کےلیے لتاکیہ میں روسی فوجی اڈے جارہے تھے ۔