• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی: میٹرو ٹرین میں جیب تراشی کی وارداتوں میں اضافہ

New Delhi An Increase In Cases Of Cutting Pocket In Metro Train
خالد محمود خالد.....بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چلنے والی میٹرو ٹرین میں جیب تراشی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ جیب تراشی کی ان وارداتوں میں 91فی صد خواتین ملوث ہیں۔

سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کی طرف سے تیار کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق  2016ء میں15 دسمبرتک دہلی میٹرو میں جیب تراشی کی 479 وارداتیں ہوئیں جن میں سے438 وارداتیں خواتین نے کیں ۔

جیب تراش خواتین نے یا تو اپنی گود میں ایک بچہ اٹھایا ہوتا ہے یا وہ چار کے گروپ میں اپنی وارداتیں کرتی ہیں اور اس طریقہ سے واردات کرتی ہیں کہ لٹنے والے کے ساتھ کھڑا ہوا مسافر بھی انہیں جانچ نہیں سکتا۔

گزشتہ سال 2015ء میں جیب تراشی کی 93فی صد وارداتیں خواتین نے کیں تاہم جیب تراشی کے واقعات کی تعداد 402تھی۔ 
تازہ ترین