• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ نوشوں کوکھانسی سنگین امراض کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے

لندن( جنگ نیوز) پبلک ہیلتھ انگلینڈ کاکہناہے کہ سگریٹ نوشوں کو کھانسی سنگین امراض کاپیش خیمہ ہوسکتی ہے، پبلک ہیلتھ کے جاری کردہ انتباہ میں کہاگیاہے کہ سگریٹ نوشوں کو کھانسی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ بیشتر سگریٹ نوش پھیپھڑوں کے مہلک امراض کے خطرات سے ناواقف ہوتے ہیں،انتباہ میں کہاگیاہے کہ سگریٹ نوشی سےپیدا ہونے والی کھانسی اور بلغم سے سانس کی نالیوں میں تنگی پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے عام سیڑھیاں چڑھنا بھی دشوار ہو جاتا ہے اعدادوشمار سے ظاہرہوتاہے کہ انگلینڈ میں ایک ملین افراد اس مرض میں مبتلا ہیں اور ان میں سے 90فیصد سگریٹ نوشی کی وجہ سے اس مرض کاشکار بنے ،پبلک ہیلتھ انگلینڈکے مطابق سگریٹ نوشوں کی کھانسی کے حوالے سے سی اوپی ڈی کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جس میں دمہ اور مہلک برانکائٹس شامل ہے اس مرض میں ابتدائی طورپر مریض کو سانس کی نالی میں تنگی پیداہوجانے کے سبب سانس لینے میں دشواری محسوس ہوتی ہے۔اس کی عام علامات میں محنت کاکام کرتے ہوئے سانس پھول جانا، مسلسل کھانسی اور بار بار سینے کاانفیکشن ہونا شامل ہے۔
تازہ ترین