• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: کسٹمز کارروائی میں کنٹینر سے اسمگلنگ کا سامان برآمد

Pesahwar Customs Raid Seizes Container With Smuggled Goods
ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن شوکت علی نے بڑے بڑے اسمگلروں کا قلع قمع کر نے کی مہم شروع کر ادی ہے، کیونکہ پہلےاسمگلنگ کاروں،بسوں کے ذریعے ہوا کرتی تھی ۔

اب حکام کی ملی بھگت سے اسمگلرز ٹریلرز کنٹینرز کے ذریعے غیر ملکی سامان پاکستان میں اسمگل کرنے لگے ہیں۔ ایسے ہی ایک کنٹینر ٹریلر کو ریجنل ڈائریکٹریٹ کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن پشاور نے قبضے میں لے لیا ہے۔

اس میں 36ہزار 184گز کپڑا، 990سی این جی کلچ پلیٹس برائے ہیوی ڈیوٹی وہیکلز، ایل جی ائیر کنڈیشنرز آؤٹ ڈور 17عدد، ایل جی ائیر کنڈیشنرر اِن ڈور16عدد، پینا سانگ اسپلٹ اے سی اِن ڈور 20عدد، پینا سانک اسپلٹ اے سی آؤٹ ڈور19عدد، سارا اسمگل شدہ کروڑوںروپے کاسامان کنٹینرٹریلر کسٹم ایکٹ1969کے تحت ضبط کرلیا گیا ہے۔

اس کی مالیت 3کروڑ10لاکھ بتائی گئی ہے۔ مذکورہ سامان کے علاوہ متعدد کارٹن جن میںفائر کریکرز بھرے ہوئے تھے۔وہ بھی کنٹینر سے قبضے میں لئے گئے ہیں۔

فائر کریکرز متعلقہ پولیس کو قانونی کارروائی کیلئے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ ڈرائیورایک افغان باشندہ ہے،اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین