• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اپنی اہلیہ کے ساتھ نئی تصویر

Muhammad Shamis News Pic With Wife
بھارتی کرکٹر محمد شامی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی ۔

محمد شامی نے نئے سال کی مبارک باد کے ساتھ تصویر پوسٹ کی ہے اور لکھا ہے کہ ’’دیکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ ایک پیارا سا ہم سفرہے کوئی ‘‘۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں کی سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی تصویروں پر تنقید کی گئی تھی۔

جس پر محمد شامی نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہرکسی کو زندگی میں یہ مقام نہیں ملتا،قسمت والے ہوتے ہیں جنہیں یہ نصیب ہوتا ہے، ـجلتے رہو ‘‘۔

بیٹے کی حمایت میں محمد شامی کے والد توصیف شامی کا کہنا تھا کہ ’’سوشل میڈیا پر شامی کو بدنام کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے، ہمیں معلوم ہے کہ اسلام کیا کہتا ہے، ہمیں کسی کے بن مانگے مشوروں کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔
تازہ ترین