• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہ جمہوریت ڈی ریل ہونے دینگے ، نہ حکومت چلنے دیں گے،کائرہ

We Wont Let Democracy Derailed Nor Will We Let Goverment Run Kaira
پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ نہ جمہوریت ڈی ریل ہونے دیں گے، نہ حکومت چلنے دیں گے،دل کا جانا ٹھہر گیا ہے، صبح گیا یا شام گیا۔

پیپلز پارٹی وسطی و جنوبی پنجاب کے صدورکی مشترکہ پریس کانفرنس میں قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کے نام پر جعلسازی کرکے عوام سے ووٹ لیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بہت جلد تنظیمی اور انتخابی عمل شروع کر دے گی، آصف علی زرداری پارٹی کے لیڈر ہیں، وہ کہیں بھی ہوں ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ تنظیمی اور اتحادی تحریکیں ساتھ ساتھ چلائیں گے ،بھٹو شہید کی سالگرہ تقریبات ملک بھر کے تمام شہروں میں منعقد ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سلمان تاثیر کے اہل خانہ کو ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں ،ان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اس حکومت سے امید نہیں کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے گی۔

اس موقع پر مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوئے تو عوام کا مینڈیٹ کامیاب ہو گا۔
تازہ ترین