• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورنٹوایئرپورٹ پر پی آئی اے کےطیارےکو حادثہ

Pia Plane Hits Air France Jet At Tornoto Airport
ٹورنٹو میں پی آئی اے کےطیارےکا ایک پَرٹیکسی کےدوران ایئرفرانس کے کھڑے طیارےسےٹکرا گیا،حادثےمیں دونوں طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم مسافر محفوظ رہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کاکہنا ہے کہ طیارے کو حادثہ مارشلر کی غلطی کےباعث پیش آیا۔

پی آئی اے ترجمان کےمطابق پی آئی اےکاطیارہ پی کے789ٹورنٹو پہنچا تھا، اس طیارےکوپی کے790بن کرواپس لاہور آنا تھا،تاہم ٹیکسی کے دوران طیارےکاایک پَر ایئرفرانس کے طیارےسےٹکرا گیا،جس کے باعث دونوں طیاروں کو نقصان پہنچا،تاہم تمام مسافرمحفوظ رہے۔

مسافروں کو ہوٹل منتقل کرکےطیارےکی مرمت کا کام جاری ہے،ترجمان نےمزیدبتایا کہ حادثہ ایئرپورٹ پر مارشلرکی غلطی کےباعث پیش آیا۔
تازہ ترین