• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے طیارے کی فراہمی پر وضاحت طلب

Senate Seeks Explanation For Supply Of Pia Aircraft
سینیٹ کی سب کمیٹی نے اسرائیلی فلم کیلئے پی آئی اے کے طیارے کی فراہمی پر وضاحت طلب کر لی ہے۔

سینیٹ کی سب کمیٹی برائے پی آئی اے کا اجلاس پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں منعقدہوا، اجلاس میں پی آئی اے کے ڈائریکٹرز اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے سربراہ سینیٹر مظفر شاہ نے اسرائیلی فلم کے لئے ائیر بس طیارے کی فروخت کے معاملے پر سی ای او ہلڈن برنڈ سے وضاحت طلب کی اور اس حوالے سے گزشتہ اجلاس میں دی گئی مدت کے دوران خصوصی رپورٹ پیش نہ کئے جانے پر بھی برہمی کا اظہاکیا۔

اجلاس میں لندن کی پروازوں پر گندگی کے علاوہ کراچی سے براہ راست پرواز آپریٹ نہ کئے جانے پر بھی وضاحت طلب کی گئی اور اسلام آباد اور لاہور کے راستے کراچی کے مسافروں کی روانگی کے ضمن میں درپیش مشکلات کے خاتمے کی ہدایت بھی کی۔ کمیٹی کو پی آئی اے انتظامیہ نے بتایا کہ 300 بلین سے زائد قرضوں سے چھٹکارے کے بغیر ایئرلائن کی بہتری ممکن نہیں جبکہ اخراجات کے مقابلے میں ماہانہ پانچ بلین سے زائد کیش فلو کی کمی بھی دشواریوں کا سبب ہے۔

 ا س موقع پرسینیٹر جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا کہ خسارے کی رقم اگر حکومت ادا بھی کر دے تو کیا گارنٹی ہے کہ لوگ دوبارہ لوٹنا شروع نہیں کر دیں گے۔ ایئرلائن کی ری اسٹرکچرنگ اور بزنس پلان کے علاوہ بہتر فیصلوں سے بہتری لائی جا سکتی ہے۔ سینٹرمظفر حسین شاہ کہا کہ انتظامیہ ائر لائن کی بہتری کے لئے ایک ہفتے کے اندر خصوصا کیش فلو اور بزنس پلان کے حوالے سے ٹھوس تجاویز ہمیں فراہم کرے۔
تازہ ترین