• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گونتاناموبے جیل میں قید چار یمنی ،سعودی عرب منتقل

Four Yemeni Inmates Released From Guantanamo Bay Prison Have Transferred Saudi Arabia
گونتاناموبے کی بدنام زمانہ جیل میں قید چار یمنی شہریوں کو سعودی عرب منتقل کردیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق چاروں قیدیوں کو جمعرات کے روز گوانتانامو بے کے فوجی حراستی کیمپ سے سعودی عرب منتقل کردیا گیا، اور کہا ان قیدیوں کی منتقلی سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے گزشتہ سال جاری ہونے والے حکم پر کیا گیا جس میں انہوں نے یمن کی صورتحال کے باعث گونتاناموبے جیل سے 9یمنی قیدیوں کو سعودی عرب منتقل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پہنچنے والے چاروں قیدیوں کے نام محمد رجب صادق ابوغانم، سالم احمد ہادی، عبداللہ یحییٰ الشلبی اور محمد علی عبداللہ باوزیر شامل ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ ان قیدیوں کو اصلاحی حراست میں رکھا جائے گا جہاں انھے تمام سہولتیں اور سماجی ماحول فراہم کیا جائے گا۔
تازہ ترین