• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاڑے میں خوشنما شال ، خواتین کیلئے سردیوں کی سوغات

Beautiful Shawl On A Cold Winter Ones For Women
کوئٹہ میں سردی نے دھوم مچانے کے بعد سرد ہواؤں نےکراچی کا رخ کرلیا ۔ شہریوں کو بھی تھا جاڑے کا شدت سے انتظار تھا۔دوسری جانب گرم ملبوسات کے کاروبار سے وابستہ دکاندار گاہکوں کی راہ تک رہے تھے۔

اس مرتبہ خواتین کی دلچسپی رنگا رنگ اور گرما گرم شالوں کی خریداری پر زیادہ ہے۔ دکانداروں نے بھی گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے اپنی دکانوں میں دیدہ زیب رنگوں کی گرم شالیں‘ چادریں سجا رکھی ہیں ۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث لوگوں کا گرم ملبوسات کی خریداری میں رجحان بڑھ گیاہے ۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ ٹھنڈی ہوا سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات خریدنا ضروری ہے۔

مارکیٹ میں جدید اور خوشنما ڈیزائنز کی شالوں کی ورائٹی دستیاب ہے جو خواتین کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے ۔ بازار میں کشمیری اور پشمینہ شال کی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔

گرم شالیں نہ صرف آپ کو سردی سے بچاتی ہیں بلکہ آپ کی شخصیت میں بھی چار چاند لگا دہتی ہیں۔
تازہ ترین