• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت:باپ کا بیٹی کی لاش اٹھاکر 15کلو میٹر کا سفر

Refused Ambulance Carrying The Body Of His Daughter Traveled 15 Kilometers
بھارت میں حکمرانی کرنے والی مودی سرکار کیلئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا تو عام سی بات ہے، لیکن اب تو مرنے والوں کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے۔

بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک5 سالہ بچی کی لاش گھر منتقل کرنے کیلئے اسپتال انتظامیہ نے ایمبولینس دینے سے انکار کردیا، جس کے بعد بے بس باپ نے بچی کی لاش کو کندھے پراْٹھا کر 15کلو میٹرکا فاصلہ طے کیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگول ڈسٹرکٹ میں واقع گاؤں کے رہائشی گتی دھیبر نامی شخص کی اسپتال میں زیر علاج5سالہ بیٹی کی طبیعت بگڑی تو ڈاکٹروں نے دوسرے اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی ۔

بدقسمتی سے بچی جانبر نہ ہوسکی اور اسپتال میں ہی دم توڑ دیا، تاہم لاش گھر لے جانے کیلئے اسپتال انتظامیہ نے ایمبولینس فراہم کرنے سے صاف انکار کردیا۔

بچی کا بے بس اور لاچار باپ کپڑے میں لپٹی اپنی بیٹی کی لاش کندھے پر اْٹھائے پیدل ہی چل پڑا اور 15کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں اس طرح کے واقعات تواتر کے ساتھ پیش آرہے ہیں او ر گزشتہ چند ماہ میں اس طرح کے کئی واقعات منظر عام پر آئے ہیں۔
تازہ ترین