• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Quetta Cold Hunnah Lake Freezed
کوئٹہ میں سردی کی شدت کے باعث ہنہ جھیل سمیت شہر اور نواحی علاقوں میں کھڑا پانی جم گیا۔

ہنہ جھیل کی سطح پر پانی برف بن جانے کے باوجود سطح پر آبی پرندے بڑی تعداد میں موجود ہیں جو اڑتے پھرتے جھیل کی رونق میں اضافہ کرتے ہیں۔

گھرو ں سے باہر نکلنے والے افراد نے سخت سرد موسم کے اثرات سے بچنے کے لئے مختلف طریقے استعمال کررہے ہیں، دوسری جانب منچلے نوجوان سردی کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے ہوٹلوں کا رخ کررہے ہیں، جہاں گرم گرم روایتی پکوان کھا کر کوئٹہ کی ٹھنڈ کو خوب انجوائے کررہے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 10سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں شدید سردی کی لہربرقرار رہنے کا امکان ظاہر کیاہے۔
تازہ ترین