• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Egypt Sinai Suicide Truck 10 Killed
مصر کے شہر سینائی میں سیکیورٹی پوسٹ پر خودکش ٹرک حملے کے نتیجے میں 13افرادہلاک اور 22زخمی ہوگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق جزیرہ نما سینائی کے شہر عریش میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ شروع کردی اور بعد ازاں ایک ٹرک بم دھماکا بھی کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں 9اہلکاراور 4 شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

2011 ءمیں سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سینائی میں عسکریت پسند جماعتیں متحرک ہوگئی ہیں۔
تازہ ترین