• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سراؤں کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں:بابر اعوان

Eunuchs To Provide Basic Services Babar
سینیٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کو شناخت، تعلیم،ملازمت، علاج معالجہ، ثقافی و تفریحی سرگرمیوں سمیت تمام بنیادی سہولتیں بلا امتیاز فراہم کی جائیں گی، والدین اور خاندان کے ساتھ گھر میں رہنے کا حق ہو گا۔

سینیٹر بابر اعوان نے خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کا نجی بل سینیٹ میں پیش کردیا،انہوں نے ایوان میں پیش کیے گئے نجی بل میں تجویز کیا ہے کہ خواجہ سراؤں کو گھر یا علاقے سے نکالنے، بھیک منگوانے، مشقت کرانے، جسمانی یا کسی قسم کا تشدد کرنے والے کو کم از کم 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بل میں خواجہ سراء کو وراثتی گھر میں رہائش رکھنے، کوئی جائیداد خریدنے، کرایہ پرلینے اور ملازمت کے حصول کا مکمل حق ہو گا۔

حکومت خواجہ سراؤں کے کے لیے ایسے اقدامات اٹھائے گی جو ان کے حقوق اورمفادات کو مکمل تحفظ دیں، چیئرمین سینیٹ نے یہ بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا ہے ۔
تازہ ترین