• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کی تیزاب سے جھلسی خورا ک کی نالی تبدیل

Blistered Woman Wannabe Acid Converted To Tract
میو اسپتال لاہور کے ڈاکٹرز نےطب کی دنیا میں نیا کارنامہ کردکھایا ۔ایک خاتون کی تیزاب سے جھلسی خوراک کی نالی تبدیل کر دی، خاتون نےڈیڑھ سال بعد من پسند کھانوں سے لطف اندوز ہونا شروع کردیا۔

گوجرانوالہ کی 23سالہ صباء ذوالفقار، دو بچوں کی ماں ہیں۔ ان کا کہناہے کہ ڈیڑھ سال قبل انہوں نے دوا کھانے کیلئے غلطی سے پانی سمجھ کر تیزاب پی لیا جس کے ایک ہی گھونٹ نے خوراک کی نالی کو بری طرح متاثر کیا۔

میو اسپتال لاہور میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد اس کی خوارک کی نالی تبدیل کر دی۔

صباء کا کہنا ہے کہ اب وہ سب کچھ کھا پی رہی ہے۔

میواسپتال کے پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں خود کشی اور غلطی سے تیزاب پینے کے واقعات بڑ ھ رہے ہیں، صباء کا آپریشن بالکل مفت کیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئےگھروں میں تیزاب والی بوتلیں بچوں کی پہنچ سے دور اور محفوظ مقام پر رکھنی چاہئیں۔

پاکستانی ڈاکٹرز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، وہ کہتے ہیں کہ اگر سرکاری اسپتالوں میں تمام سہولتیں فراہم کر دی جائیں تو وہ بڑے بڑے آپریشن کامیابی سے کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین