• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
100 Kg Kheer Ready In 4 Hours
ملتان میں ایک نہیں، دو نہیں، سو من کھیر تیارکی گئی ہے، دس افراد نے مل کر ساڑھے چار گھنٹے میں کھیر کی دیگ بنائی اور آنے والوں کو کھلائی۔

ملتان میں شیخ عبدالقادر جیلانی کے عرس کے موقع پر سو من کھیر تیار کی گئی ۔ کھیر کوسیکڑوں افراد نے مزے لے کر کھایا ۔

پیر نوید فرید نے شیخ عبد القادر جیلانی کے عرس کےموقع پر اتنی زیادہ مقدار میں کھیر بنوا کر ان سے عقیدت کا اظہار کیا ۔

پی نوید کا کہنا ہے کہ کھیر میں سو من دودھ، ایک من چاول، دو سو پچاس کلو چینی ڈالی گئی جبکہ کھیر کا ذائقہ بڑھانے کے لئے اس میں 23 کلو خشک میوہ جات بھی ڈالے گئے۔

کھیر کو 10 افراد نے مل کر ساڑھے چار گھنٹوں سے زیادہ پکایا۔ کھیر ابھی تیار نہیں ہوئی تھی کہ کھانے والوں کا رش لگ گیا۔ بڑے، چھوٹے اور خواتین سب نے قطاریں بنائیں۔ کچھ نے کھیر وہیں کھا لی اور کچھ برتنوں میں ڈالوا کر گھر بھی لے گئے۔

سب کا کہنا تھا کھیر کی نہ صرف خوشبو کمال ہے بلکہ ذائقہ بھی لاجواب ہے۔
تازہ ترین