• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناراض شخص نے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پر جوتا کھینچ مارا

Angry Man Thrown Shoe At Indian Punjab Chief Minister
بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کو مشرقی پنجاب کے شہر سری مکسار صاحب میں ایک ناراض شخص نے جوتا کھینچ کر مار دیا، جوتا مارنے والے کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب پرکاش سنگھ بادل کے گھر ہونے والی عوامی کچہری میں پیش آیا، اس شخص کا نام گربچن سنگھ بتایا جاتا ہے جبکہ اسکی عمر چالیس سال ہے۔اس نے جوتا پرکاش بادل کو مارا جو انہیں لگا اور ان کے ہاتھ سے گلاس گر کر ٹوٹ گیا۔

واقعے کے بعد نواسی سالہ پرکاش سنگھ بادل غصے میں فوراً کچہری سے چلے گئے، جوتا پھینکنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔
تازہ ترین