• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پیداواری ترقی کا تخمینہ5اعشاریہ2 فیصد

Pakistan Productivity Growth Estimate 52
عالمی بینک نے اگلے تین سال میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح کوتوقعات سے زیادہ رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے،ان کے پہلے تخمینوں پر نظرثانی سے بڑے پیمانے پر سرحد پار انفرا اسٹرکچرسرمایہ کاری، اصلاحات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے مقاصد حاصل کرلیے گئے ہیں۔

واشنگٹن میں مقیم ایک قرض دہندہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس سرگرمی میں معمولی اضافے سے حوصلہ افزائی ہوئی تھی، جو کہ اشیاء کی کم قیمتوں، انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور اصلاحات کے مجموعے سے مقامی طلب بڑھی ہے اور کاروباری ماحول بہتر ہوا ہے۔

ورلڈ بینک نے پیش گوئی کی تھی کہ2017ء میں جنوبی ایشیاء کی دوسری بڑی معیشت کی جی ڈی پی میں اضافہ5اعشاریہ 2؍ فیصد ہوگا۔ اس نے مزید کہا تھا کہ ترقی کی یہ شرح2018ء میں 5اعشاریہ 5؍ فیصد اور 2019ء میں 5اعشاریہ8 فیصد تک جائے گی، جو کہ زراعت، انفرااسٹرکچر، توانائی اور بیرونی مانگ میں اضافے سے ظاہر ہورہا ہے۔
تازہ ترین