• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سن لیں،پاکستان اب آگےجائیگا، مریم اورنگزیب

Pmln Leaders Talking To Media Persons
مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ عمران خان جھوٹ، الزامات اور احتجاجی سیاست کے بادشاہ ہیں، انہیں پیغام ہے کہ اب پاکستان صرف آگے جائے گا۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کام پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا ہے۔عمران خان سن لیں،پاکستان آگےجائیگاکیونکہ اسکےوزیراعظم نوازشریف ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو ایٹمی ریاست بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الزامات کےثبوت پیش نہ کیےجائیں تو وہ جھوٹے ہی ہوتے ہیں، عمران خان وزیراعظم پر اس لیے الزام لگاتے ہیں وہ ملکی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں،پاناما میں ذکرجائیدادکاتعلق نہ منی لانڈرنگ سے ہے،نہ ٹیکس چھپانےسے۔

اس موقع پر ن لیگ رہنماطلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اسٹیپنی بھی پنکچر ہوگئی ، جھوٹ زیادہ دیر کھڑا نہیں رہ سکتا ۔آج ہمارے وکیل نےوزیراعظم پر لگنےوالے تمام الزامات کا جواب دیا۔ وزیراعظم کاپاناما پیپر،منی لانڈرنگ سےکوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج تو اسٹیپنی بھی پنکچر ہوگئی، اسٹیپنی پنکچر ہوجائےتو گاڑی زیادہ نہیں چلتی،سیاسی بغض اورمخالفت کی وجہ سےوزیراعظم پرالزامات لگائے گئےہیں۔سچاآدمی الزامات سے بےفکر ہوتاہے، وہ اپنے کام میں مصروف ہوتاہے،سچ کو ثابت کرنے کےلیے زور نہیں لگانا پڑتا۔
تازہ ترین