• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراعاتی پیکیج، برآمد کنندگان استفادہ کریں، اسحاق ڈار

Exporters Must Take Benefit From Stimulus Package
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے برآمدات کے فروغ کیلئے اعلان کردہ پیکیج ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مراعاتی پیکیج ہے، برآمد کنندگان کو اس پیکیج سے مکمل استفادہ حاصل کرنا چایئے۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے صدر زبیر طفیل سے بات چیت کر تے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پیکیج کے تحت مالی سال 2017اور2018ءکے دوران ان برآمد کنندگان کو مراعات حاصل ہوں گی جن کی برآمدات رواں مالی سال کے مقابلہ میں 10 فیصد زائد ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیکیج اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اعلیٰ، پائیدار اور مجموعی نمو کےلئے پرعزم ہے، یہ پیکیج برآمدات کے فروغ کےلئے محرک کا کردار ادا کرے گا جس سے اقتصادی نمو میں تیزی آئے گی۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر نے برآمد کنندگان کےلئے وزیراعظم کے مراعاتی پیکیج کی تیاری کے سلسلہ میں وزیر خزانہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کاروباری برادری اس پیکیج سے بہت خوش ہے۔ 
تازہ ترین