• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت میں وزیر اعظم کو جواب دہ ہونا پڑتا ہے،عمران

Democracy Has To Be Accountable To The Pm Imran Khan
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس نہیں،وزیراعظم کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں وزیر اعظم کو جواب دہ ہونا پڑتا ہے اور میاں نواز شریف عدالت سے بھاگ رہے ہیں۔لگتا ہے منی ٹریل ثابت کرنے کے لیے 4 گواہ لانا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صادق اور امین تلاش کرنا بہت مشکل ہے،ملک کےوزیراعظم کوصادق اورامین ہونا چاہیے، وزیراعظم الزامات کا جواب دے رہے ہیں مجھ پر احسان نہیں کررہے ۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے خلاف دو دن میں تین تقریریں کی گئیں؟ اس پر کیا کہیں گے۔ عمران خان بولے میاں صاحب اُن کی تعریفیں کریں تو وہ گھبراجائیں، خلاف ہونے والی تقریریں اُن کے لیے اعزاز ہے۔
تازہ ترین