• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 سال میں عامر خان کی فلموں نے 3200 کروڑ کمائے

Aamir Khan Movies Earn 3200 Crore Rupees In 15 Years
بالی وڈ اداکار عامر خان فلم میں کامیابی کی ضمانت ہیں، بالی وڈ میں نت نئے ریکارڈ، اچھوتے پن، کامیابی، کمالات اور فلمی کمائی کے لیے ان کا نام ہی کافی ہے۔

ان کی ہر فلم نیا ریکارڈ بناتی ہے اوران کی ہر نئی فلم اپنا ہی گزشتہ ریکارڈ توڑ دیتی ہے، 15سال میں عامر خان کی فلموں نے 32سو کروڑ روپے کمائے۔

2008ءمیں عامر خان کی فلم ’گجنی‘ ہی تھی جس نے بھارت بھر میں 180 کروڑ روپے کماکر، سو کروڑ یا زائد کی کمائی کا ٹرینڈ شروع کیا اور بالی وڈ میں سوکروڑ کلب کی بنیاد ڈالی ،پھر 2009ء میں فلم ’تھری ایڈیٹ‘ نے دنیا بھر سے 405کروڑ کمائے ۔

سو کروڑ، دو سو کروڑ اور تین سو کروڑ کے آکڑے کو پہلی بار چھونے والے عامر خان ہی تھے جس کے بعد چار سو کروڑ کی طرف بھی انہی کے قدم گامزن تھے۔

2014ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’پی کے‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر سے 792کروڑ کمائے۔

ان کی فلم ’لگان‘ 2001ء میں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی اور اس نے 8نیشنل فلم ایوارڈ جیتے۔

فلموں میں نمایاں اداکاری پر عامر خان کو 2003ءمیں پدما شری ایوارڈ اور 2002ءمیں پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
تازہ ترین