• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگری:شامی مہاجر کو لاتیں مارنے والی خاتون صحافی کوسزا

Hungarian Woman Journalist Over Kicking Syrian Refugee
مشرقی یورپی ملک ہنگری میں سرحد پر مہاجرین کی آمد کی کوریج کے دوران لاتیں مارنے والی خاتون صحافی کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

ہنگری کے دار الحکومت بڈاپسٹ کی عدالت نے خاتون کیمرہ مین پیٹرا لیزلو کو شامی تارکین وطن کے ساتھ غیر اخلاقی اور نسلی تعصب پر مبنی برتاؤ کے ارتکاب پر جیل کی سزا سنا ئی ہے۔

پیٹرا نے 8 ستمبر 2015 کو ہنگری اور سربیا کی سرحد پر بھاگتے ہوئے تارکین وطن کو لات مار کر اُس وقت گرا دیا تھا جب ہنگری کی پولیس ان شامیوں کا تعاقب کر رہی تھی، جس کے باعث گود میں بچے کو اٹھائے ہوئے ایک شامی پناہ گزین گرکر زخمی ہوگیا تھا۔

مقدمے کے جج نے کہا ہے کہ پیٹرا کے جرم سے سماجی حلقوں میں غم وغصے کا طوفان کھڑا کردیا تھا اور ایسی کوئی دلیل نہیں جس کو وہ اپنی صفائی میں پیش کرسکے، اس سے قبل ہنگری کے نجی ٹی وی چینل این ون ٹی وی نے پیٹرا کی نسلی تعصب کی ویڈیو منظرعام آنے کے بعد ملازمت سے فارغ کردیا تھا۔
تازہ ترین