• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نایاب نسل کا سمندری مونگا پہلی مرتبہ کیمرے میں قید

Rare Sea Horse Found Captured By Camera
ماہرین نے پہلی مرتبہ نایاب نسل کے پراسرار سمندری مونگے sea-horse کو کیمرے میں قید کر لیا ہے اور اس کی فوٹیج کو انٹرنیٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔

نایاب نسل کے اس سمندری مونگے کو روبی سی ڈریگن کہا جاتا ہے اور پہلی مرتبہ اسے 2015ء میں میوزیم کے مجموعے میں دیکھا گیا تھا لیکن اب سائنسدانوں نے مغربی آسٹریلیا کے جنوبی ساحلی علاقے میں اس کی ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔

یہ فوٹیج کم روشنی والے کیمرے کی مدد سے حاصل کی گئی جس سے سمندری مونگے کا روشن لال رنگ واضح ہوگیا۔ اب تک کسی نے بھی اس سمندری مونگے کی ویڈیو حاصل نہیں کی تھی اور کسی کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اس کی تیسری قسم بھی دنیا میں موجود ہے۔
تازہ ترین