• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ کترینہ کیف آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کیلئے مدعو

Katrina Kaif Invited To Address The Oxford University
بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کو برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک کانفرنس میں خطاب کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ یہ کانفرنس آکسفورڈ یونیورسٹی کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کی جانب سے منعقد کیا جائے گی، جہاں کترینہ کیف کے علاوہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات موجود ہوں گی۔

اس کانفرنس میں اسپورٹس، میڈیا اور کلچر کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دی گئی ہے۔ کترینہ کیف کے نام کا اعلان انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر کیا۔

انتظامیہ نے ویب سائٹ پر لکھا کترینہ کیف بولی وڈ کی کامیاب اور سب سے زیادہ کمانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، ان کی مقبول فلموں میں ʼایک تھا ٹائیگر‘ اور ’دھوم3‘ شامل ہیں۔ یہ دونوں ہی اپنے وقت کی سب سے کامیاب بولی وڈ فلمیں ہیں۔

انھوں نے اپنے ماڈلنگ کیریئر میں کوکا کولا، ایل جی اور بلیک بیری جیسی برانڈز کے ساتھ کام کیا، کترینہ اپنی والدہ کے خیراتی ادارے کے ساتھ بھی منسلک ہیں، جو ہندوستان میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرتا ہے۔

کترینہ کیف کے علاوہ اس اسٹیج پر امریکی اداکارہ رابن رائٹ، امریکی مصنف ناومی والف، فیشن ڈیزائنر رابرٹو کیویلی اور کئی نامور شخصیات موجود ہوںگی۔
تازہ ترین