• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کی ہونہار بیٹی ارفع کریم کی یادیں آج بھی تازہ

The Memories Of The Talented Daughter Arfa Kareem Today
کم عمر ترین مائیکرو سوفٹ سرٹیفائڈ پروفیشنل ارفع کریم کو بچھڑے پانچ برس بیت گئےان کی یادیں اور کام سے جڑی باتیں آج بھی تازہ ہیں۔

دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر کا اعزاز حاصل کرنے والی ننھی ارفع کریم سترہ سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئی تھی۔

انہیں یاد کرتے ہوئے لاہور پریس کلب میں بیاد ارفع کے نام سے ایک بیٹھک سجائی گئی۔ اس موقع پر ارفع کے والد نے ملک کی ہونہار بیٹی کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ارفع کریم کو یاد کرنے کا ہر ایک کا انداز الگ اور چاہت الگ تھا۔شعراء نے ارفع کی ہمت اور لگن کو اپنے کلام کے ذریعے الفاظ بخشے۔انہوں نےسُروں کی مدد سے ارفع کریم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

ارفع کریم کی سانسوں کا رشتہ تو دنیا سے 14جنوری دو ہزار بارہ کو ٹوٹ گیا، لیکن ان کے کام اور محنت سے بنا ہوا دلوں کا رشتہ کبھی ٹوٹنے نہیں پائے گا۔
تازہ ترین