• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوباما کا دستخط والی تختی مریخ بھیجنے پر ناسا سے اظہار تشکر

Obama Signed The Plaque Thanked Nasa Sent To Mars
امریکی صدر باراک اوباما نے مریخ پر اپنے دستخط والی تختی بھیجنے پر ناسا کو شکریہ کا پیغام بھیجا ہے،ناسا کی خلائی گاڑی کیوریو سٹی 2012ءمیں مریخ پر گئی تھی۔

اس خلائی مشن کے ذریعے امریکی صدر بارک اوباما، نائب صدر جو بائیڈن، دیگر اہم امریکی شخصیات اور مارس سائنس لیبارٹری کے ممبرز کے دستخطوں پر مشتمل تختی بھی مریخ پر بھیجی گئی تھی۔

گزشتہ روز ناسا نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ جاری کیا تو جواباً صدر اوباما نے ناسا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے انتہائی متاثر کن قرار دیا۔
تازہ ترین