• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کو آل ٹائم ریکارڈ گوشوارے وصول

All Time Record Tax Return Received
ایف بی آر کویکم جولائی 2016 سے 13 جنوری 2017 تک 6 ماہ13 دن میں ملک بھر سے8 لاکھ 94 ہزار663 سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع ہوئےجو آل ٹائم ریکارڈ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 7 لاکھ23 ہزار 811 سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کئے گئے۔ اس عرصے میں 7 ہزار 500 فرموں نے زیادہ گوشوارے جمع کرائے جبکہ5100 زیادہ کمپنیوں نے سالانہ ٹیکس گوشوارے فائل کئے۔ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ 13 دن میں 8 لاکھ 37 ہزار 333 اشخاص نے سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے فائل کئے ہیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 6 لاکھ 73 ہزار 65 اشخاص کے ٹیکس گوشوارے وصول ہوئے تھے۔

رواں مالی سال کے 6 ماہ13 یوم میں 40 ہزار 627 ایسوسی ایشنز آف پرسنز (AOP) نے سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کئے جبکہ مالی سال کے اسی عرصے میں صرف33145 اے او پیز نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائی تھیں۔ یکم جولائی 2016 سے 13 جنوری 2017 تک 19702 کمپنیوں نے ٹیکس ریٹرن فائل کئے ہیں جو آل ٹائم ریکارڈ ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 14 ہزار 599 کمپنیوں کے ٹیکس گوشوارے آئے تھے۔
تازہ ترین