• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس پریشر کی کمی، ایم ڈی سوئی ناردرن کا نوٹس

Notice Of Md Sui Northern On Reduction Of Gas Pressure
ایم ڈی سوئی ناردرن امجد لطیف نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں گیس معطلی اور کم پریشر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے کہ سی این جی بند کرنے کے باوجود بھی صارفین کے مسائل حل نہیں ہو رہے۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی سوئی ناردرن امجد لطیف نے راولپنڈی اسلام آباد ریجن کے حکام کے ساتھ وڈیو کانفرنس میں ہدایت کی ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش یقینی بنائیں اور جڑواں شہروں میں ہنگامی ٹیمیں تشکیل د ی جائیں جو مختلف علاقوں کا دورہ کرکے شکایات دور کریں۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی سوئی گیس کو بتایا گیا کہ شدید سردی سے گیس کی طلب بڑھ گئی، ٹیل کے علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے ۔
تازہ ترین