• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ،بلوچستان کے ساحلوں پر اسکوئیڈکی غیرمعمولی تعداد

Extraordinary Number Of Squaid On Sindh Balochistan Beaches
سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جامنی رنگ کی اسکوئیڈ کی تعداد میں اچانک غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ اسکویڈ اڑنے کی صلاحیت کی وجہ سےشہرت رکھتی ہے ۔

پاکستانی سمندر میں ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں پرپل بیک اسکوئیڈ دیکھی ہیں۔ تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا ہے کہ یہ اسکوئیڈ 1975 کے بعد اب پاکستان میں دیکھی گئی ہیں۔

تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خا ن کے مطابق پاکستان سمندر میں پرپل بیک اسکوئیڈ کی بڑی تعداد میں موجود ہے۔

نومبر اور جنوری میں ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں پرپل بیک اسکوئیڈ دیکھی ہیں۔

نایاب نسل یہ مچھلی سندھ اور بلوچستان کے سمندری حدود میں بھی دیکھی گئی ہے۔

سن1975 میں پسنی کے قریب جاپانی ماہرین نے پرپل اسکوئیڈ دیکھی تھی جس کے بعد پرپل بیک اسکوئیڈ دوبارہ پاکستانی سمندری حدود میں دیکھی گئی ہیں۔

پرپل بیک اسکوئیڈ کسی خطرے کو محسوس کرنے پر مخصوس قسم کی پرپل لائٹس دیتی ہیں۔
تازہ ترین