• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقبل میں نیا میگابراعظم وجود میں آجائے گا، نئی تحقیق

New Mega Sub Continent Will Be Found In Future
ماہرین نےانکشاف کیا ہے کہ مستقبل میں شمالی اور جنوبی امریکا آپس میں مل جائیں گے جبکہ براعظم ایشیا بھی اس میں شامل ہوجائے گا، جس کے نتیجے میں ایک میگا براعظم وجود میں آئے گا۔

کنیکٹی کٹ امریکا کی ایک یونیورسٹی اور جاپان کی ایجنسی برائے میرین ارتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین کے مطابق اس عمل میں 25 کروڑ سال کا عرصہ لگے گا۔

تحقیق کرنے والوں نے اس میگابراعظم کو امیشیا کا نام دیا ہے۔ زمین کی ٹیکٹونک پلیٹوں کے آپس میں ملنے کی وجہ سے یہ نیا  میگابراعظم وجود میں آئے گا۔ 
تازہ ترین