• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Chinas Offer To Improve Relations With India
چین نے بھارت کو باہمی تعلقات بہتر بنانے کے لیے بات چیت کی پیش کش کردی، بھارتی اخبار کے مطابق چین کی پیشکش کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

بھارت میں چینی سفیر لاؤ ژوہی نے ممبئی یونیورسٹی میں خطاب میںکہا کہ چین اور بھارت کو دوستی اور تعاون کے معاہدے، آزادانہ تجارت اور سرحدی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کرنے چاہئیں اور چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے پر بھی اشتراک عمل کرنا چاہیے۔

بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت چین کی تازہ پیش کش کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے، جس کے بعد چین کو جواب دیا جائے گا۔
تازہ ترین