• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

Balochistan Government Has Issued Travel Advisory
بلوچستان میں شدید برفباری کے باعث بلوچستان حکومت نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، لوگوں کو کوئٹہ سے کراچی،سبی اور زیارت کے علاوہ قلعہ سیف اللہ ،تفتان اور چمن کیلئے سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بلوچستان حکومت کی موسمی صورتحال پر سفری ہدایات جاری کردی گئیں، ساتھ ہی چیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس بلوچستان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضروری عملہ قومی شاہراہوں پر تعینات کیا جائے اور برفباری سےمتاثرہ روٹس پردودھ،خوراک،کمبل اور دیگرضروری اشیاء کا بندوبست کیاجائے۔
تازہ ترین