کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر خواتین چاہتی ہیں کہ ان کے گھر بیٹی پیدا ہو تو وہ اپنا بلڈ پریشر کم رکھیں۔
طبی ماہرین کا خیال ہے کہ بچے کی جنس کی تعین میں ماں کا بلڈ پریشر اہم کردار ادا کرتا ہے، کینیڈا میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ حمل ٹھہرنے سے 6 ماہ پہلے ماں کا بلڈ پریشر جانچ کر بچے کی جنس کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق جن خواتین کا سسٹولک بلڈ پریشر 103 تک رہتا ہے ان میں لڑکی کی پیدائش کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے اور جن خواتین کا سسٹولک بلڈ پریشر 106 تک ہوتا ہے ان میں لڑکوں کی پیدائش کا امکان ہوتا ہے۔