کپتانی کے چانس کا بھرپور فائدہ اٹھانے والے محمد حفیظ کہتے ہیں کہ ہر کھلاڑی نے ذمہ داری بھرپور نبھائی، جنید کی واپسی شاندار رہی ، عامر نے اچھی بولنگ کی اور عماد نے وقت پر وکٹیں اڑائیں ۔
میلبرن میں فتح کے بعد پوسٹ میچ کانفرنس میں محمد حفیظ نے کہا کہ ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری خوب نبھائی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے اصل کپتان تو اظہر علی ہی ہیں ، جلد فٹ ہوں اور اپنی ذمہ داری سنبھالیں ، پروفیسر خوش ہیں کہ ان کی کپتانی میں ٹیم کو جیت ملی۔
میچ کے ہیرو محمد حفیظ نے مزید کہا کہ بولرز نے حریف بیٹسمینوں کو کسی بھی لمحے حاوی نہیں آنے دیا، کپتان نے جنید خان ، محمد عامر اور عماد وسیم کی بھی خوب تعریف کی ۔